Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

29 نومبر فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دِن

اقوامِ متحدہ کی قرار دادکی مناسبت سے 29 نومبر فلسطینی عوام سے عالمی یکجہتی کا دِن ہے۔

اقوامِ متحدہ نے عالمی پائیدار امن کے لیے فلسطین کا دو ریاستی حل ناگزیر قرار دیاتھا۔اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے۔

غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی سے اب تک 42000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہداء میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین  اور بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ہزاروں ٹن دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک لاکھ پچاس ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہےاور  غزہ کے نہتے عوام کو خوراک کی  بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔اسرائیلی دہشتگردی سے سینکڑوں ڈاکٹرز، صحافی اور وکلاء بھی شہید ہو چکے ہیں۔

پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی ہے اور  وزیراعظم پاکستان نے متعدد بار غزہ میں جاری مظالم پر بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہر فورم پر غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی کئی مواقع پر مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے یقین دلایا کہ  فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے ۔

آرمی چیف نےاس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل، ان کی سرزمین اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے اپنے بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے ۔

پاکستان نے متعدد بار مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امدادی سامان بھی بھیجا۔

عالمی برادری کو اِس دن کی مناسبت سے اسرائیلی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔خطے اور عالمی امن کے لیے فلسطین میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version