Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بزنس کمیونٹی کی وجہ سے ملکی معیشت حرکت میں ہے، وزیر توانائی

اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بزنس کمیونٹی کی وجہ سے ملکی معیشت حرکت میں ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی کہا کہ ملکی معیشت کا دار و مدار پاور سیکٹر پر ہے جب کہ بزنس کمیونٹی کی وجہ سے ملکی معیشت حرکت میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہنگا یا سستا مال منگوا کر انڈسٹری نہیں چل سکتی، بجلی پیداواری کمپنیوں سے پیداواری لاگت پر مذاکرات کا آغاز کیا۔ معاہدوں پر قائم ہیں اور آئی پی پیز کی مشاورت سے معاہدے تبدیل کریں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ ہم نے آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کی، 5 کے معاہدے ختم ہوچکے اور 11 سے بات چیت جاری ہے جب کہ آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزید سستی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پاور سیکٹرمیں کوئی مقدس گائے نہیں، آئندہ پاکستان میں ایسی کوئی آئی پی پیز نہیں لگیں گی۔ یہ ایک انقلاب ہے اور ایسا انقلاب ڈی چوک پر نہیں آتا، یہ بجلی سہولت پیکیج ہے ونٹر پیکیج نہیں۔

اویس لغاری کہتے ہیں کہ اس کے نتائج ملے تو پورے سال یہ پیکیج دے سکتے ہیں جب کہ وفاقی حکومت بجلی خریداری سے نکلنا چاہتی ہے، پرائیویٹ سیکٹر سے ڈسکوز بجلی خریدیں اور ضرورت پوری کریں۔

وزیر توانائی نے مزید بتایا کہ بیگاس کے پاور پلانٹس کے ساتھ بھی معاہدہ ہوچکا ہے، اس وقت 26 روپے پر یونٹ خطے میں کسی ملک میں نہیں مل رہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version