محکمہ ایکسائز کے سینکڑوں انسپکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان، جبکہ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن کے انسپکٹروں کی اکثریت ٹیکس ریکوری میں ناکام رہی۔
رپورٹ کے مطابق مختلف شہروں کے 165ایکسائز انسپکٹر ریکوری حدف پورا کرنے میں ناکام رہے، جس پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ان انسپکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعدد اضلاع کے ایکسائز انسپکٹر مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں صرف ایک فیصد ریکوری ہی کرسکے، بحریہ ٹاون لاہور کا انسپکٹر ارشاد بلوچ ٹارگٹ کی صفر فیصد ریکوری کے ساتھ سر فہرست رہا۔
رپورٹ کے مطابق ڈونگا بونگا بہاولنگر کے انسپکٹر محمد صادق نے بھی ٹارگٹ کی صفر فیصد ریکوری کی، اسی طرح منگووال گجرات کے انسپکٹرسہیل خان کی ریکوری بھی صفررہی، جبکہ ننکانہ صاحب کا انسپکٹر رائے امجد ایک فیصد ریکوری کرپایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرائے سدھو خانیوال کے انسسپکٹر علی فیصل نے ایک فیصد ریکوری کی، جبکہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹارگٹ کا پچاس فیصد ریکور کرنا تھا، اس کے علاوہ ناقص کارکردگی کے حامل انسپکٹروں اور ای ٹی اوز کو انڈر آبزرویشن رکھ لیاگیا ہے۔
