وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیک نیوز اور جھوٹے پروپگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کا جھوٹا پروپیگنڈہ ایکسپوز کرتے ہوئے تحریک انصاف پروپیگنڈہ سیل کی تمام فیک ویڈیو اور پوسٹیں منظرعام پر لے آئیں، جبکہ پروپیگنڈہ سیل کی طرف سے مردہ قرار دیے شخص کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک فساد کے گدھ ایک اور ناکام بغاوت کے بعد فیک ویڈیو اور تصویریں کو سہارا لے رہے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کا پروپیگنڈہ سیل جھوٹ بیچنے اور لاشیں ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سب کرنا بھی بقول کچھ “محب وطن پاکستانیوں” کے ان کے بنیادی حقوق ہیں؟ اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کے لیے ان کو اس کی کھلی چھٹی ملنی چاہئیے؟ ان سب کےلیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
