Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرفتار پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار شرپسندوں کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں شریک شرپسند جل جبیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے ہمیں پیسے دے کر ڈی چوک میں توڑ پھوڑ کرنے کیلئے چھوڑا۔

شرپسند عابد نواز نے بتایا کہ پی ٹی آئی والے ہمیں یہاں لے کر آئے اور پھر ہمیں چھوڑ کر خود بھاگ گئے۔

شرپسند پی ٹی آئی صدیق کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے اسلام آباد آیا تھا اور یہاں ہمیں پولیس نے گرفتار کیا لیکن پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ہمیں چھڑانے نہیں آیا۔

گرفتار پی ٹی آئی شرپسند عباس خان نے کہا کہ میں پی ٹی آئی والوں کے کہنے پر یہاں آیا لیکن وہ ہمیں یہاں چھوڑ کر بھاگ گئے اور پولیس والے ہمیں یہاں لے آئے لیکن کوئی تشدد نہیں کیا۔

شرپسند پی ٹی آئی طاہر خان نے کہا کہ ہمارا لیڈر میدان چھوڑ کر بھاگ گیا اور لوگوں نےبہت توڑ پھوڑ بھی کی لہذا اب سے میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم سب یہاں پی ٹی آئی کی کال پر آئے تھے لیکن ہمیں بہت ذلالت کا سامنا ہوا اور اب ہم انہیں اپنا لیڈر نہیں مانتے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version