میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رمپا پلازہ میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چیف فائر آفیسر سے آگ لگنے کے واقعہ سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔
انہوں نے کہا کہ تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، آگ لگنے کے واقعہ میں کم سے کم مالی نقصان کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں، اسنارکل اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ رمپا پلازہ کی چوتھی اور پانچویں منزل پر لگنے والی آگ پر اسنارکل کے ذریعے کارروائی کی جارہی ہے، مزید فائر ٹینڈر‘ باؤزر اور دیگر آگ بجھانے کے آلات کو بیک اپ کے طور پر تیار رکھا جائے۔
