Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں دھند، خنکی میں اضافہ

شہر قائد میں آج دھند چھائی ہوئی ہے، حد نگاہ 4 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق کراچی میں آج  موسم خنک  اور خشک رہنے کا امکان ہے، آج رات کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

شہر قائد میں آج دن میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی  ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version