Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گجرات اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے جبکہ منڈی بہاوالدین، کھاریاں، ڈنگہ سمیت مضافات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

اس کے علاوہ جہلم، دینہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، سوہاوہ و گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر رہی۔

زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز ضلع گجرات کھاریاں میں تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version