اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن اراکین کی تبدیلی ہوگئی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن کی طرف سے بیرسٹر گوہر کا نام بھجوا دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا نام اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جگہ دیا گیا۔
ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا ہے کہ بیرسٹر گوہر کا نام جوڈیشل کمیشن کو موصول بھی ہوچکا ہے۔
