ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو شام کی صورتحال پر تشویش ہے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا، وزیراعظم نے ریاض میں ون واٹر سمٹ میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کا دورہ کیا، پاکستان اور روس میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری ہیں، پاکستان کو شام کی صورتحال پر تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حالیہ قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہیں، قرارداد میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا کہا گیا ہے۔
