لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی پی 139 سے ضمنی انتخاب جیتنے پر مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا طاہر اقبال کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور اعتماد کرنے پر شیخوپورہ کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ رانا طاہر اقبال کی واضح اکثریت سے کامیابی عوام کی محبت اور بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں ہی طے ہوگا، چند ماہ میں دن رات محنت کرکے پنجاب میں ریکارڈ پراجیکٹ شروع کیے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ دوسرے صوبے بھی پنجاب کے شاندار پراجیکٹ اور اسکیموں کی تقلید کررہے ہیں۔
