Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہوا بازی نے دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں بدل دیا ہے، فاصلے سمٹ گئے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ہوا بازی نے دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں بدل دیا ہے، فاصلے سمٹ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن اور پی آئی اے کو ان کا کھویا ہوا مقام واپس دلوانے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مریم نوازنے کہا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ کوشوں سے پی آئی اے کو یورپ میں فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی، معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

   مریم نواز نے مزید یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت جدید  ہوائی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version