Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کا کام ہے، محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کا کام ہے۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بند ہونے سے ایک دن میں 190 ارب روپے کا نقصان ہوا، پہلی بار حکومت نے اسمگل اشیاء کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے، اسمگلنگ پر قابو کیا، اسمگل اشیاء ملک میں کہیں تو فروخت ہورہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کا کام ہے، پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو حل کرنا ہے، پاکستان میں سرمایہ کار آرہے ہیں، معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان ہورہا ہے، حکومت کی مفید پالیسیز کی بدولت معیشت بہتر ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے گروتھ کو 6 سے 7 فیصد تک لیکر جانا ہے، میکرواکنامک استحکام آتا ہے تو فائدہ سرمایہ کاروں کو جاتا ہے، مہنگائی بتدریج کم ہوتی جارہی ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version