Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں جزوی سردی کی لہر، راتیں سرد اور خشک رہنے کا امکان

 شہر قائد میں جزوی سردی کی لہر، آئندہ ہفتے تک کراچی کی راتیں سرد اور خشک  رہیں گی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ، درجہ حرارت 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔

شہر قائد میں آج دن کا درجہ حرارت 28 تا 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے، شہر میں اس وقت مغربی  سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version