مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ یہ چارج شیٹ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی گٹھ جوڑ کے خلاف ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ چارج شیٹ پی ٹی آئی کے خلاف ہے، یہ چارج شیٹ ثابت کرتی ہے کہ 9 مئی کا واقعہ سازش تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان اور سابق افسران نے ملکر پاکستان میں بغاوت کی کوشش کی، پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا گیا، پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ناممکن نظر آتی ہے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں موجودگی نظر نہیں آتی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ جنرل کورٹ مارشل، فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا
