Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ 15 خارجی جہنم واصل

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازئی میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 15 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے نے ژوب کے علاقے سمبازئی میں کارروائی میں 15 خارجی دہشت گرد ہلاک کردیے، مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولا بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عارف الرحمان شہید ہوگئے، 32 سالہ سپاہی عارف الرحمن کا تعلق مانسہرہ سے تھا، سپاہی عارف الرحمن نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سمبازہ کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز وطنِ عزیز کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version