Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر سندھ سے وزیر آئی ٹی کی ملاقات؛ آئی ٹی کی اہمیت پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسلام آباد میں اسٹیٹ منسٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شیزا فاطمہ خواجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں عصر حاضر میں آئی ٹی کی اہمیت، آئی ٹی کے جدید کورسز اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبے کو آئی ٹی کا مرکز بنانا میرا مشن ہے، صوبے کے نوجوانوں کو آئی ٹی کے جدید کورسز مفت کرارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں ملکی مسائل کا حل موجود ہے۔

دورانِ ملاقات اسٹیٹ منسٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شیزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ آئی ٹی کے جدید کورسز کی مفت میں تربیت شاندار اقدام ہے، آئی ٹی کے حوالہ سے گورنرسندھ کا وژن لائقِ تحسین ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version