سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے کیس میں آج ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
حکم نامے کے مطابق وکلا کی جانب سے 13 دسمبر کے حکم میں ترمیم کی استدعا کی گئی، ترمیم کے تحت 85 ملزمان کے فیصلے جاری ہوسکیں گے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ جن ملزمان کو سزا کے بعد رعایت مل سکتی ہے انہیں رہا کیا جائے، جن ملزمان کی سزائیں مکمل نہیں ہوئیں انہیں متعلقہ جیلوں میں منتقل کیا جائے۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے زیرِ التوا اپیلوں پر فیصلے سے مشروط ہوگا، فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے زیرِ حراست ملزمان کے حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اپیلوں پر سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد بنچ کی دستیابی پر ہوگی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی، آئینی بینچ نے 26 ویں ترمیم کا کیس جنوری کے دوسرے ہفتے میں سننے کا عندیہ دے دیا ہے۔
