وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان سعودی عرب تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 2034 کی فیفا کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کے حوالے سے سعودی عرب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد دوست اسلامی ملک ہے، ہر پاکستانی کو اس دوستی پر ناز ہے، سعودی عرب میں ہمیشہ بہت پیار اور خلوص ملتا ہے۔
