Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امن و امان کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا۔

 دوران اجلاس 26 نومبر کے پرتشدد احتجاجی مظاہرین کے خلاف کارروائی کی پیش رفت رپورٹ بھی  پیش کی گئی جس کے بعد وزیر اعظم نے وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے اقدامات تیز کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور اینٹی رائٹس فورس کی تشکیل کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی اور کہا گیا کہ سیاسی افراتفری پھیلانے والے عناصر کے گرد گھیرا سخت کیا جائے گا۔

بعدازاں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version