Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم نے ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ 11 رکنی ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے، وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے ریوینیو ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

پاک فوج کے ڈی جی ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے جبکہ چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔

ہاؤسنگ سیکٹر کے مختلف ماہرین کو بھی ٹاسک فورس میں شامل کیا گیا، تاہم ٹاسک فورس ہاؤسنگ کے شعبے کی نمواور ترقی کیلئے فریم ورک تیار کرے گی۔

اس کے علاوہ ٹاسک فورس اربن منصوبہ بندی کی پالیسیوں میں تبدیلیوں کی سفارشات تیار کرے گی اور موجودہ محصولاتی نظام کے اثرات کا جائزہ لے گی۔

ٹاسک فورس درآمدی اشیاء اور مصنوعات پر ٹیکسز میں کمی سے متعلق بھی پالیسی تشکیل دے گی اور ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے مراعات کا جائزہ بھی لے گی جس کے بعد ٹاسک فورس ایک ماہ کی مدت میں حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version