Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرانسپوٹرز سے درخواست کی ہے کہ ای وی بسز لائیں، شرجیل انعام میمن

سینیر وزیر شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ ٹرانسپوٹرز سے درخواست کی ہے کہ ای وی بسز لائیں۔

سینیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کورنگی میں  ییلو لائن بس ڈپو کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ یلو لائن بس منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا، جبکہ یہ منصوبہ ورلڈ بنک کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یلو لائن کا دوسرا حصہ یہ ڈیپو ہے، پہلے حصے میں پل تعمیر کا جا رہا ہے، یلو۔لائن بس سروس کو ای وی بس سروس کرنے جا رہے ہیں، ڈیپو میں چارجنگ کاسسٹم بھی لگایاجا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ۔پہلی بی آر ٹی ہوگی جو ای وی بسز۔پر مشتمل۔ہوگی، جبکہ ای وی ٹیکسیز اور بائکس بھی لا رہیں ہیں، اسکیم کے تحت رائیڈرز کو بھی ای وی بائیکس دیں گے، ہم سب کی مشترکہ کوشش ہے کہ چیلجز سے نمپٹا جائے۔

متعلقہ خبریں