Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مولانا فضل الرحمان کی مدارس ریجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیشرفت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں مدارس ریجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیشرفت سامنے آگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ختم ہوگئی ہے اور ملاقات میں فضل الرحمان کی مدارس رجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاملات کو جلد حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون اس معاملے کو حل کرنے کے لیے آئین اور قانون کے مطابق اقدامات کرے۔

ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version