چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کامثبت تشخص دنیا بھرکے سامنے اجاگرکررہےہیں۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ملکی معیشت کےحوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پچھلے آٹھ مہینے کی کارکردگی آپکے سامنے ہے پرائیم منسٹر کی ٹیم نے آئی ایم ایف کے اوپر کام کیاہے، دنیا کا اعتبار اب پاکستان پر ہے پاکستان کی معیشت سنبھل رہی ہے، پاکستان سے نئے ممالک جڑ رہے ہیں
رانامشہود نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے، حکومت پراعتماد کے باعث سرمایہ کارپاکستان کارخ کررہےہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی یوتھ کونسل کاقیام شفاف طریقےسےکیاگیا، جس میں میرٹ پرنوجوانوں کوشامل کیاگیا، جبکہ قومی یوتھ کونسل میں ہر شعبےکے ماہرنوجوانوں کوشامل کیاگیاہے۔
رانامشہود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی یوتھ کونسل وزیراعظم کی قومی یوتھ ایڈوائزری کونسل بن جائےگی، جو قومی یوتھ کونسل نوجوانوں کی ضرورتوں کےبارے میں تجویز دےگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل یوتھ کونسل بنایا، جس میں پوری دنیا سے درخواستیں آئی ہیں، 100 بچے اور بچیاں پاکستان اور دنیا سے تیرا بچے چنے گئے ہیں، جبکہ نیشنل یوتھ کونسل کے بچے بچیاں پاکستان کے 46 شہروں سے تعلق رکھتے ہیں، یہ بچے بچیاں پاکستان کو آگے لے کرجائیں گے۔
رانامشہود نےکہا کہ قومی یوتھ کونسل میں 49 لڑکے، 49 لڑکیاں،2 ٹرانس جینڈر شامل ہیں، نوجوانوں کےلیے روزگارکےمواقع پیداکررہےہیں، قومی یوتھ کونسل کا 26 دسمبر کواسلام آباد میں اجلاس ہوگا، 26 کو یہ بچے اسلام آباد آئیں گے اور ان کی ٹریننگ ہوگی۔
رانامشہود نے مزید یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے بچے اور لوگ بہت زیادہ محنتی ہیں، بلوچستان کا غلط امیج نہ دکھایا جائے، بلوچستان آنےوالےدنوں میں پاکستان کولیڈکرےگا، پاکستان کاتشخص تباہ کرنےکےلیے منفی پروپیگنڈا کیاجارہاہےجبکہ ہم اصل پاکستان کے اثاثے دنیا کے سامنے لائیں گے۔
