Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ کی طرف سے پاکستان پر عائد پابندیوں کی قانونی حیثیت چیلنج

امریکہ کی طرف سے پاکستان پر عائد پابندیوں کی قانونی حیثیت کو چیلنج کردیاگیا ہے۔

امریکی پابندیوں کےخلاف عالمی فوجداری عدالت ہیگ، نیدر لینڈمیں درخواست دائر کردی گئی ہے، یہ درخواست پاکستانی وکیل افضل نجمی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جبکہ درخواست میں امریکہ، سلامتی کونسل اور پاکستانی چار متاثرہ کمپنیوں کو فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ امریکہ نے ایگزیکٹو آرڈرکے۔ذریعے پاکستان کے میزائل پروگرام کی معاون چار کمپنیوں پرپابندی عائد کی ہے، یہ پابندیاں بین الاقوامی قانون کے قائم کردہ اصولوں کے منافی ہیں۔

درخواست کے موقف کے مطابق یہ پابندیاں بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستانی ریاست کی خود مختاری کےخلاف ہیں، پاکستان پر امریکہ پابندیاں یکطرفہ اور کسی ٹھوس شواہد کے بغیر عائد کی گئیں ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکہ نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کیا ہے، جبکہ بیلسٹک میزائل کمپنیوں پرپابندی سے پاکستانیوں کی سلامتی کا خطرے میں ڈال دیاگیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version