Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

بابائے قوم کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا، کراچی میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، صوبائی کابینہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، سمیت دیگر اعلیٰ سول فوجی حکام اور اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

دوسری جانب پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج قائداعظم کے وژن اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد نے ہمارے عوام کو متحد کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے خودمختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی، قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کیلئے غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version