Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا

حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔

سعودی ایئر لائن 35 ہزار پاکستانی سرکاری حجاج کو سفری سہولیات مہیا کرے گی، معاہدے پر وزارت مذہبی امور میں دستخط کیے گئے۔

سعودی ایئرلائن کے پاکستان میں کنٹری مینیجر سلطان الحربی اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے۔

سعودی ایئرلائن کے کنٹری مینیجرنے پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر سید عطا الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستانی حجاج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 35 ہزار حجاج کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے وزارت مذہبی امور اور قومی ایئرلائن پی آئی اے کے درمیان بھی معاہدہ کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version