Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کے خلاف کیس آگے بڑھنا چاہیے، عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کے خلاف کیس آگے بڑھنا چاہیے۔

 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے تمام ملزمان کیفرکردار تک پہنچیں گے، 9 مئی کے منصوبہ ساز، ماسٹرمائنڈ کے خلاف کیس آگے بڑھنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ دفاعی تنصیبات پر حملے کریں گے تو ملٹری کورٹ میں ہی ٹرائل ہوگا، 85 لوگوں کو جو سزائے ہوئیں ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت تھے، جن لوگوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا انکے مقدمات اے ٹی سی میں ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ ہم ڈیفالٹ سے ہٹ کر ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں، مذاکرات کا مقصد سیاسی استحکام ہے، بڑی نیک نیتی سے مذاکرات چل رہے ہیں، مقصد یہی ہے کہ سیاسی استحکام حاصل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے بھی کہہ دیا معیشت ترقی کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version