Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرِ قائد میں دھرنوں کا آٹھواں روز؛ پولیس اپنی رٹ برقرار رکھنے میں ناکام

شہر قائد میں دھرنوں کا آٹھواں روز ہے جبکہ پولیس اپنی رٹ برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

 صبح سویرے ختم ہونے والے دھرنے دوبارہ شروع ہوگئے، عباس ٹاؤن، انچولی، عائشہ منزل، فائیو اسٹار چورنگی اور ناظم آباد چورنگی پر مظاہرین نے دوبارہ دھرنا دے دیا۔

ناظم آباد، نواب صدیق علی خان روڈ اور گلبہار میں ایک بار پھر دھرنا شروع ہوگیا، ناظم آباد پر دھرنے کے باعث ٹریفک کو ناظم آباد انکوائری آفس اور لیاقت آباد کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

یونیورسٹی روڈ سمامہ کی طرف آنے والے ٹریفک کو نیپا کی جانب واپس موڑا جا رہا ہے، ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن دونوں ٹریک بند ہونے کی وجہ سے سپر ہائی وے کی ٹریفک کو اور اپ گوٹ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

مسکن چورنگی سے عباس ٹاؤن کی طرف آنے والے ٹریفک کو گلشن چورنگی کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مذہبی کی جانب سے دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version