حکومت نے نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی شہریوں پر پیٹرول بم گرا دیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیڑول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 252 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اور 96 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمتوں اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز تک کے لیے ہے۔
