Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پینشن کے نئے قواعد سامنے آگئے

اسلام آباد: پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر پینشن کے نئے قواعد طے کرلیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کردیا ہے جس کے مطابق ریٹائرمنٹ کے وقت پینشن کے حساب کے تحت اسے بنیادی پینشن کہا جائے گا۔

قواعد کے مطابق پینشن میں اضافہ بنیادی لائن پینشن کے حساب سے ہوگا جب کہ پینشن میں ہونے والے ہر اضافے کو الگ رقم کے طور پر برقرار رکھا جائے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بنیادی لائن پینشن کا جائزہ پے اینڈ پینشن کمیشن ہر تین سال بعد لے گا جب کہ وفاقی حکومت کو اضافی پینشنری فوائد دینے کا اختیار نہیں ہوگا۔

وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ آفس میمورنڈم کے اجراء کی تاریخ کے پینشنرز کی موجودہ پینشن کو بنیادی پینشن سمجھا جائے گا، کی گئی ترامیم فوری طور پر نافذ العمل ہوں گیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version