Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم سب پاکستانی ہیں، وطنِ عزیز کی فلاح ہماری ذمہ داری ہے، یوسف گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں، وطنِ عزیز کی فلاح ہماری ذمہ داری ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی علیحدہ وطن کیلئے جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے، پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، وطنِ عزیز کی فلاح ہماری ذمہ داری ہے، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ دینا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، ملک کی ترقی میں نوجوانوں بلکہ سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہید بھٹو نے صوبوں میں احساسِ محرومی کو ختم کیا، 1973 کا آئین ذوالفقار علی بھٹو شہید نے بنایا۔

چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، طلبا یونین بحال ہونی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version