سبی: بلوچستان کے شہر سبی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 18 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز سبی سے 22 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا، تاہم اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔
زلزلہ کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
