Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کچھ اداروں میں لوگ صدیوں سے ایکسٹینشن پر چل رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کچھ اداروں میں لوگ صدیوں سے ایکسٹینشن پر چل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مسائل بہت ہیں حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کریں۔

 انہوں نے کہا کہ سپر ہائی وے یا کہیں بھی تجاوزات قابل قبول نہیں، سپرہائی وے پر تجاوزات کے معاملے پر غور کریں گے، کچھ اداروں میں لوگ صدیوں سے ایکسٹینشن پر چل رہے ہیں، جہاں تعیناتی کرتا ہوں اس ادارے کے لوگ اٹھ کر آجاتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت صوبے کےعوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے، ریسکیو اہلکار اپنی جانوں پر کھیل کرعوامی خدمت میں مصروف ہیں، صوبے کو 1122 کی ضرورت بہت پہلے سے تھی، ریسکیو 1122 ہنگامی خدمات انجام دیتا ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قدرتی آفات سمیت دیگر حادثات میں ریسکیو1122 کا کلیدی کردار رہا ہے، ہائی ویز اور کوسٹل ایریا تک ریسکیو کی استعداد کار بڑھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version