Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ناگزیر ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ناگزیر ہے۔

گورنر کامران ٹیسوری نے کشمیری عوام کے یوم حق خود ارادیت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو سلام، حق خود ارادیت ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینا ہوگا، پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ کرنا بھارت کی کھلی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارت کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version