Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات ختم، اسکول کھل گئے

پشاور: موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر کے اسکول کھل گئے۔

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں پرائمری اسکولز چھٹیوں کے بعد آج سے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے بعد تدریسی عمل بحال ہوگیا، میدانی علاقوں کے تمام مڈل اور ہائی اسکولوں میں آج سے معمول کے مطابق پڑھائی کا عمل شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ پہلے یکم دسمبر تک تعطیلات دی گئی تھیں تاہم سردی کی شدت میں اضافے کے باعث چھٹیوں میں توسیع کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version