Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار، پارہ 7 سے 9 ڈگری تک رہنےکاامکان

شہر قائد میں سردی  کی شدت برقرار، پارہ 7 سے 9 ڈگری تک رہنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ آج رات درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے۔

کراچی شہر میں اس وقت  10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے، جبکہ آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کل سے ہواوں کی سمت تبدیل ہوگی، جس کے بعد رات اور دن کے درجہ  حرارت میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version