Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت 11 اور 12 جنوری 2025 کو دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس کا موضوع “مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع” ہے۔

عالمی کانفرنس مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کے چیلنجز اور مواقع پر غور، مکالمہ اور عملی حل تلاش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے، کانفرنس اعلیٰ سطح کے مباحثوں اور تعاون کے لیے مثالی پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

 کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے اور افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف لڑکیوں کی تعلیم اور صنفی برابری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان عزم کا اعادہ کریں گے۔

کانفرنس میں 44 مسلم اور دوست ممالک کے 150 سے زیادہ الاقوامی معززین شریک ہوں گے، شرکا  میں وزراء، سفیر، اسکالرز اور ماہرین تعلیم شامل ہوں گے۔ یونیسکو، یونیسیف اور ورلڈ بینک جیسے بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے اختتام پر اسلام آباد اعلامیہ پر دستخط کی تقریب ہوگی، اعلامیہ میں مسلم کمیونٹی کی جانب سے لڑکیوں کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا جائے گا۔

اعلامیہ جامع اور پائیدار تعلیمی اصلاحات کے لیے راہ ہموار کرے گا، اعلامیہ آئندہ نسلوں کے لیے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لائحہ عمل کا تعین کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version