ذرائع کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کیلئے اغوا کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے سویلین ورکرز نہتے تھے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگادی۔
خوارج کی بہیمانہ کارروائیوں کا اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 مغوی ورکرز کو بازیاب کروالیا ہے، انشاءاللہ باقی نہتے ورکرز کو بھی بازیاب کروا لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی نہتے ورکرز کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے، بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
