Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری  نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری 2025 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

 قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 12واں اجلاس ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version