اسلام آباد: پاکستان علمائے کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حج کے انتظامات سعودی حکام کے ساتھ مل کر پورے کریں گے۔
علامہ طاہر اشرفی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کے لیے حکومت بہترین انتظامات کررہی ہے، سرکاری ونجی حج انتظامات سعودی مکاتب کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تشخص ہم سب کے لیے مقدم ہے، تمام عازمین حج پاکستان کے سفیر ہیں۔
چیئرمین علمائے کونسل نے مزید کہا کہ حج کے انتظامات سعودی حکام کے ساتھ مل کر پورے کریں گے، سب سے پہلے ہم نےحجاج کرام کی تربیت اچھی کرنی ہے، کسی کوسعودی عرب جا کر قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔
