Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹریکل وہیکلز کے فروغ کے حوالے سے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے دنیا میں تیزی سے کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت 70 روپے سے کم کر کے 40 روپے یونٹ کرنا خوش آئند ہے، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دنیا تشویش کا شکار ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے تبادلہ خیال ہوا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version