Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر سندھ کا 26 جنوری کو میراتھن کرانے کا اعلان

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا 26 جنوری کو میراتھن کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ یہ میراتھن گورنر ہاؤس کے اطراف 26  جنوری کی صبح 6:30 شروع ہوگی، جبکہ ریس میں مجھ سمیت جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سمیت دیگر بھی شرکت کریں گے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ بالخصوص کراچی کے مکین اس میراتھن میں شرکت کر سکتے ہیں، میراتھن میں شرکت کے لیے امید کی گھنٹی پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔

کامران خان ٹیسوری میراتھن کے اختتام پر گورنر ہاؤس میں مزین کھانوں سے شرکاء کی تواضع بھی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version