وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیرمقام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن نے عالمی سطح پر پاکستان کو شرمندہ کیا۔
وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیرمقام کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لیے پی ٹی آئی کا وجود باعث شرمندگی ثابت ہوا، ورلڈ فوڈ پروگرام نے خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بےنقاب کردی۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر نشوونما پروگرام میں 2 ارب 66 کروڑ کی کرپشن پکڑی گئی، کےپی حکومت نے گھوسٹ ملازمین کے ذریعے عالمی پروگرام بند کروایا، غریب ماؤں و بچوں کے امدادی پروگرام میں کرپشن قوم کے ساتھ ظلم ہے۔
امیرمقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن نے عالمی سطح پر پاکستان کو شرمندہ کیا، 2 ارب 66 کروڑ کی کرپشن کے باعث عالمی اداروں کا اعتماد مجروح ہوا، پی ٹی آئی کی ناکامی نے کےپی کے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا، نشوونما پروگرام میں بدعنوانی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔
