Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کینیڈا کے ساتھ باہمی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ  باہمی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ممبر کینیڈین پارلیمنٹ طالب نور محمد اورکینیڈا میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے مندوب محمود ایبو نے ملاقات کی، جس میں پاک کینیڈا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، جبکہ اس موقع پرممبر کینیڈین پارلیمنٹ طالب نور محمد نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو کینیڈین ہم منصب کی جانب سے پیغام پہنچایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان میں سماجی و معاشی ترقی کے کئی نمایاں منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جبکہ باہمی تعاون سے منصوبوں کا دائرہ کار مزید آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں۔

ملاقات میں افغان مہاجرین کی کینیڈا سمیت دیگر ملکوں میں منتقلی پر بھی گفتگو ہوئی، اس موقع پر ممبر کینیڈین پارلیمنٹ طالب نور محمد نے کہا کہ منتقلی کے عمل کو تیز بنانے کیلئے کینیڈین ہائی کمشن کے عملے اور وسائل میں اضافہ کیا گیا ہے، اضافی عملے کو ویزا فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں، جبکہ اس ضمن میں درخواستوں کی جانچ پڑتال میں تیزی لائی گئی ہے۔

ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور صدر آغا خان کونسل پاکستان نظار میوہ والا بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version