Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کا ایران سے ایل پی جی کی غیر قانونی اسمگلنگ کا نوٹس

قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے ایران سے ایل پی جی کی غیر قانونی اسمگلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اوگرا سے بریفنگ طلب کرلی۔

ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کی ملاوٹ کا معاملہ بھی پارلیمنٹ پہنچ گیا، جس کے تحت ایل پی جی سلنڈرز میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی ملاوٹ کے معاملے پر اوگرا سے بریفنگ طلب کر لی گئی ہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھی طلب کرلیا، جبکہ چیئرمین پی سی بی سے ادارے کی گزشتہ تین برس کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کر لی گئی ہے۔

قائمہ کمیٹی اجلاس میں بیوروکریٹس کی دوہری شہریت کی ممانعت کا بل بھی زیر غور آئے گا، یاد رہے کہ سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version