Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں موسم سرد، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنےکا امکان

شہر قائد میں موسم سرد، آج دن بھر وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں 25 سے  35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔

شہر میں اس وقت ہلکی دھند کا راج ہے، جبکہ حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

شہر قائد میں اس وقت موسم سرد ہے، جبکہ رات میں کم سےکم درجہ حرارت 14.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں آج مطلع صاف رہے گا، تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version