پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان رہا۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ بھر میں 100 انڈیکس میں 2025 پوائنٹس کااضافہ ہوا، کاروباری ہفتےمیں انڈیکس 113،247 پوائنٹس سے بڑھ کر 115,272 پوائنٹس پر بند ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 2 نفسیاتی حدیں بحال ہوئیں، ہفتے وار کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 773 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 100انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 83 پوائنٹس رہی، 5روزہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائیزیشن میں 14 ارب روپےکا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائیزیشن ایک ہفتے میں بڑھ کر 14244 ارب روپے پر جا پہنچی، جبکہ ہفتہ کے دوران 49.12 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں، بازار حصص میں 1126 کمپنیوں کے حصص کی قیمت بڑھ گئی، 874 میں کمی ہوئی۔
