Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنی چوریاں اور کرپشن مذہب کی آڑ میں نہیں چھپائی جا سکتی، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اپنی چوریاں اور کرپشن مذہب کی آڑ میں نہیں چھپائی جا سکتی۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بددیانت اور کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکہ، یورپ اور بھارت کا میڈیا بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے،  بانی کے چیلے اور چمچوں کو ابھی بھی اپنے آقا کی کرپشن نظر نہیں آرہی۔

وزیراطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کا وزیراعظم ہو کر بھی ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے، خاتون اول ہو کر 28 کروڑ کے کیک بیکس اور پانچ قراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا کہاں کی پیری مریدی ہے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو شخص سر سے پاؤں تک کرپشن کے لبادے میں لپٹا ہوا وہ مذہب کارڈ کھیل رہا ہے، قوم اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کی اہلیہ کے کرپشن کے قصوں کی حقیقت جان چکے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید یہ بھی کہا کہ بنی گالہ کے درباری اور حواری ظل تباہی کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version