Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

ایف بی آر کی جانب سے 6 ارب مالیت کی گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی خزانہ نے گاڑیوں کی خریداری روکنے کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی حکومت میں بہت سی چیزوں کو روکا، اب بھی روکیں گے پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا گاڑیوں کی خریداری روکنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، پہلی حکومت میں بہت سی چیزوں کو روکا، اب بھی روکیں گے، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو 384 ارب روپے ٹیکس شاٹ فال کا سامنا ہے، اس شاباشی میں یہ کام ہو رہا ہے کہ بہت کام کیا ہے تو گاڑیاں دلا دیں، 6 ارب روپے کی گاڑیاں کس سے خریدیں، ایک کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے سمری بنوائی گئی، آپ سستی گاڑیاں چھوڑ کر منہگی گاڑیاں خریدیں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جس دن گاڑیاں خریدنے کا معاملہ آیا سب کو کہا یہ غلط ہو رہا ہے، آج کابینہ اراکین کمیٹی میں بیٹھے سب مان رہے کہ یہ غلط ہے، ایف بی آر کے گاڑیوں کی خریداری کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version